انتقال

   

حیدرآباد۔ جناب محمد شجاعت علی ولد جناب محمد خواجہ علی کا بعمر 42 سال حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب 4 اگسٹ منگل کی شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اُسی رات دھوبن کی مسجد میں ادا کی گئی اور مسجد کے روبرو قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9247395101 یا 7981228648 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب کمال الدین حیدر عرف محمد نواب ولد جناب جمال الدین حیدر مرحوم کا آج رات انتقال ہوگیا۔ میت 6 اگسٹ بروز جمعرات 10 بجے دن اٹھائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا امام علی کی امامت میں پڑھائی گئی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن ؒ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 7013407686 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ قدیر النساء بیگم زوجہ جناب محمد عبدالقادر مرحوم زمیندار کشٹاپور ساکن شاستری پورم تیکل کنٹہ کا جمعرات 6 اگست کو بعمر 74 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صالحین ، صالحین کالونی میں بعد عصر ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان مصطفی نگر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7382804013 ۔ 9247261546 پر ربط کریں ۔۔