انتقال

   

حیدرآباد :۔ علاقہ سعید آباد کی معروف دینی شخصیت جناب سید عبداللہ القدیر نقوی ( المعروف قدیر نقوی ) سابق ملازم محکمہ مواصلات ولد مولانا سید محبوب الحسن نقوی مرحوم کا 30 نومبر 2020 بروز پیر بعمر 78 سال انتقال ہوگیا ۔ مرحوم سابق میں حیدرآباد اسوسی ایشن کویت کے سکریٹری رہ چکے تھے ۔ مرحوم کی کئی ایک دینی خدمات رہی ہیں ۔ نماز جنازہ اسی روز بعد نماز عصر مسجد حضرت اجالے شاہؒ سعید آباد میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 7799444412 پر ربط کریں ۔۔
٭ ٭ جناب ایم اے جبار ریٹائرڈ ہیلت انسپکٹر ساکن شاہ کالونی ولد جناب ایم اے مجید مرحوم کا 3 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد عباداللہ شاہ صاحب دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عباد اللہ شاہ صاحب میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند جناب امتیاز احمد فرخ حال مقیم ریاض اور دو دختران شامل ہیں۔ مرحوم، عالی جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ تلنگانہ کے چچا خسر تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9959636457 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید سلیمان علی عابدی (مرحوم ) کے فرزند جناب میر اقبال علی عابدی سابق کنٹرولر محکمہ آر ٹی سی کا آج انتقال ہوگیا۔ بعد عشاء نماز جنازہ مسجد حضرت پیراں شاہ ؒ ( چنچل گوڑہ ) میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم آبائی قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 4 ڈسمبرکو بعد عصر مسجد حضرت پیراں شاہ ؒ چنچل گوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700222167 یا 9160109771 پر ربط کریں۔
٭ ٭ جناب محمد فضل الرحمن ولد جناب محمد عزیز الرحمن ( مرحوم ) ملازم سرکار چیف کمشنر آف لینڈ ایڈمنسٹریشن نامپلی کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد نقل میاں صاحب چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں بعد نماز مقررہے اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9030544605 ، 9246544605 پر ربط کریں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ مرحوم، عمر خاں کے بہنوئی ہوتے ہیں۔
٭٭ جناب محمد افضل حسین مرحوم موظف گرداور تحصیل ساکن سدی پیٹ کے فرزند جناب محمد صابر حسین موظف فزیکل ڈائرکٹر ( نامپلی جونئیر کالج حیدرآباد ) کا 3 ڈسمبر کی صبح حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج جامع مسجد تالاگڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین فصل نگر قبرستان ( حیدرآباد ) میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز 4 ڈسمبر بعد نماز عصر جامع مسجد آثار حیدرآباد میں مقرر ہے ۔ مرحوم جناب محمد لیاقت حسین موظف بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے چھوٹے بھائی اور جناب خواجہ عبیدعلی صابری موظف منصف مجسٹریٹ سدی پیٹ کے بڑے داماد اور محمد ساجد کے سسر تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 8790665512 پر ربط کریں ۔
بھونگیر: بھونگیر کے سینئر صحیفہ نگار ، نمائندہ روز نامہ سیاست سید محسن احمد (63) کا آج سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ آج صبح حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ حیات نگر میں پیچھے سے تیز رفتار ٹپر گاڑی نے ان کی ایکٹیوا گاڑی کو ٹکر دے دی اور وہ جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع پر پولیس حیات نگر نے پولیس پنچ نامہ کیا اور نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا ۔ بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ بعد ازاں نعش کو آبائی وطن منتقل کیا گیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین عید گاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9908164786 پر ربط کریں۔