انتقال

   

حیدرآباد۔/29 جون، ( راست ) میر اعجاز علی سجاد کے بموجب محترمہ ملکہ سلطانہ موظف گورنمنٹ ٹیچر بنت مرزا غلام علی مرحوم موظف محکمہ آبکاری اہلیہ سید علی اکبر خاں مرحوم موظف گورنمنٹ ٹیچر ساکن علی نگر کالونی، نور خاں بازار کا 28 جون کو صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوا۔ میت 29جون صبح 9 بجے مرحومہ کے مکان سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ آغا سید ابراہیم الموسوی الجزائری امام جماعت مسجد رضا کوچہ داراب جنگ کی اقتداء میں ادا کی گئی اوردائرہ میر مومنؒ سلطان شاہی میں تدفین عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 30جون کو 4 ساعت عصر بمقام حسینیہ موسی ابن جعفر منڈی میر عالم روڈ مقرر ہے۔ پسماندگان میں 5 دختران و ایک فرزند سید دانش حیدر علی خاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9347532786 یا 9848817601 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( راست ) : سیدہ ممتاز فاطمہ بنت سید مظفر علی مرحوم اہلیہ سید مظہر حسین جعفری ہمشیرہ سید ظہور حسن المعروف ببن بھائی سماجی کارکن کا انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 30 جون اتوار کو 11 بجے دن عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8179419258 پر ربط کریں ۔۔