انتقال

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( راست ) : پیر طریقت حضرت صوفی سید شاہ محمد صدیق حیرت چشتی مرزائی قلندری ( ہمنابادی ) ولد حضرت سید محمد ظفر علی چشتی مرزائی قلندریؒ ساکن سید علی چبوترہ کا چہارشنبہ 4 مئی صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد احاطہ درگاہ حضرت میر حیرت پاشاہ قلندر قادری شریف نگر بالا پور میں ادا کی جائے گی اور تدفین وہیں پر عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 4 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ وہ ایک صاحب دوان شاعر بھی تھے ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 6 مئی کو بعد نماز جمعہ مسجد احاطہ درگاہ حیات پاشاہ قلندر شریف نگر بالا پور میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 8897047308 ۔ 9449459422 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد رفیق اللہ خان ولد جناب محمد کرامت خان مرحوم ساکن پنچ محلہ چارمینار کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 مئی 2022 بروز پیر بعد نماز عشاء مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان ہمدو میاں کاتکیہ چٹکنی پورہ کاماٹی پورہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9642878794 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب الحاج سلطان حبیب حسین ولد جناب محمد مجیب حسین مرحوم ساکن اکبر باغ کا 3 مئی کو عید الفطر کے دن بعمر 87 سال مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد اکبری ، ملک پیٹ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان مسجد الہٰی چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440356746 ۔ یا رضوان فرزند سے 8008132554 پر ربط کریں ۔ مرحوم کالم نگار محمد انیس الدین کے قریبی رفیق تھے ۔۔
٭٭ جناب شیخ عبدالکریم ولد جناب شیخ فرید ساکن ھدا کالونی عطا پور کا 87 سال کی عمر میں حالت روزہ اور حالت اعتکاف میں بعد نماز عصر قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ عید الفطر کو بعد نماز فجر مسجد اشرف کریم میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں 5 لڑکے اور 7 لڑکیاں شامل ہیں ۔ 5 مئی کو بعد نماز عصر مسجد اشرف کریم میں فاتحہ سیوم مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 8688245853 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شیخ عرفان ولد جناب شیخ احمد ساکن جھرہ آصف نگر کا 3 مئی کو بعمر 22 سال بعد نماز ظہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اسمعیل چودھری بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان توپ خانہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد اسمعیل چودھری ہری درگاہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963960230 ۔ 9397024818 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید موسیٰ حیدر رضوی ابن سید ہمایوں حیدر رضوی مرحوم ساکن حکیم آشفتہ بلڈنگ کونچہ ٹپہ خانہ دارالشفاء کا 2 مئی 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ میت رات 10 بجے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 5 مئی کو 4 بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا مولوی سید لقمان حسین موسوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8106055986 ۔ 9966711786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ طلعت طیبہ زوجہ جناب معز عباسی ساکن مغل پورہ کا بروز منگل 3 مئی کو شام 6 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ مسجد صلاح الدین خاں مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین خیریت آباد نزد قطب شاہی مسجد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 5 مئی کو مسجد صلاح الدین خاں مغل پورہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 8008644189 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد علیم الدین خان عرف علیم ڈالر ولد جناب خواجہ معین الدین خان مرحوم کا مختصر علالت کے بعد پیر 2 مئی کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد مالن بی صاحبہ ( ریتی کی مسجد ) چھاؤنی ناد علی بیگ میں ادا کی گئی اور تدفین لودھی خان قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 5 مئی کو بعد نماز عصر ریتی کی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9032165457/ 9398176671 پر ربط کریں ۔
٭٭ الحاج محمد عبدالقدیر قادری ولد جناب محمد عبدالوحید قادری مرحوم کا بروز منگل 3 مئی 2022 کو 4 بجے مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد غوث ثقلین مکہ کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین ضیاء گوڑہ روڈ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند ایک دختر شامل ہے ۔ زیارت 5 مئی بروز جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9395378918/ 8712292310 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب رحمت اللہ ولد محمد عبدالوہاب مرحوم عرف رحمت سکندرآباد ساکن دلشادنگر کا 3 مئی منگل کو انتقال ہوگیا ۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ ممتاز شاعر جناب رحمت سکندرآبادی کے تین مجموع منظر عام پر آئے ہیں۔ نماز جنازہ مدینہ مسجد دلشادنگر مہدی پٹنم میں چہارشنبہ 4 مئی کو بعد نماز فجر ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان تاڑبن سکندرآباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 5 مئی کو بعد نماز عصر مدینہ مسجد دلشادنگر مہدی پٹنم میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9966217418/ 8790077191 پرر بط کریں ۔
٭٭ جناب سید قادر علی صابری عرف غوث فرزند جناب سید یوسف علی صابری کا 4 مئی 2022 کو صبح 8.30بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد غوثیہ فرحت نگر دبیرپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین فرحت نگر قبرستان میںعمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد غوثیہ فرحت نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246506233/ 9700149722 پر ربط کریں ۔
٭٭ ٹی وی رپورٹر و کرسپانڈنٹ روزانہ ہنس انڈیا جناب منہاج خان ولد جناب محمد فصیح الدین خان مرحوم کا چہارشنبہ 4 مئی کو بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 5 مئی کو بعد نماز ظہر جامع مسجد حسن آباد سنتوش نگر میں ادا کی جائے گی۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ ریاست نگر عیدی بازار میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8801013499/ 8686229598 پر ربط کریں ۔