انتقال

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد شجاع الدین عرف معراج ولد جناب محمد نظام الدین مرحوم ، ساکن حسینی کوٹھی کا 29 مئی اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد انور مدینہ میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں پانچ دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 31 مئی کو مسجد انور مدینہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985830286 ۔ 7981458681 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب فاروق اشرف فرزند ڈاکٹر احمد اشرف فرحت مرحوم (عوامی دواخانہ) کا علالت کے باعث خانگی ہاسپٹل، میں بروز پیر 30 مئی کو 8 بجے شب انتقال ہوگیا۔ نمازِ جنازہ مسجد مدرسہ رحمانیہ، رنگیلی کھڑکی ، تالاب میر جملہ میں بروز منگل 31 مئی کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان ’’اشرف‘‘ ، تالاب میر جملہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9391028134 یا 9885565761 پرربط کریں۔
٭٭ محترمہ نکہت جبین بنت سید آغا حسین مرحوم اہلیہ سید علی مقتداء گلزاری عابدی مرحوم کا 28 مئی کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ، تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 31 مئی 5 ساعت عصر حسینیہ نواب عنایت جنگ بہادر مرحوم منڈی میر عالم مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9014834600 ۔ 9396943053 پر ربط کریں ۔۔