انتقال

   

حیدرآباد۔/22 جون، ( راست ) محترمہ فوزیہ بیگم دختر جناب میر مظہر علی خاں مرحوم کا 21 جون کو انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں فرزندان اکبر حسین، عباس حسین کے علاوہ دختر رقیہ حق شامل ہیں۔ مرحومہ کی مجلس ایصال ثواب 23 جون جمعرات کو بعد نماز مغربین مسجد نورالامراء، نور خاں بازار میں مقرر ہے۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی بیان کریں گے۔
٭٭ محترمہ فاطمہ بیگم بنت جناب باقر رضوی امانت خانی اہلیہ جناب سید صفدر ہادی کا 21 جون 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ 22 جون کو دائرہ میر مومنؒ میں تدفین عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 24 جون بروز جمعہ عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں 5 ساعت عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000809209 ۔ 9676398337 پر ربط کریں ۔۔