انتقال

   


حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد معز الدین ولد جناب غلام نبی مرحوم کا مختصر سی علالت کے باعث 89 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ نماز جنازہ جامع مسجد کوہیر میں بروز پیر 4 جولائی کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان کوہیر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم منگل 5 جولائی کو بعد نماز ظہر جامع مسجد کوہیر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801282786 ۔ 9502359613 پر ربط کریں ۔ مرحوم ، ایم این گروپ آف میڈیکلس کے بانی تھے ۔۔
٭٭ جناب محمد مسعود الرحمن ( واٹر ورکس ) ولد ڈاکٹر منیر الرحمن مرحوم کا 3 جولائی 2022 بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 3 جولائی کو بعد فجر مسجد درگاہ حضرت یوسفینؒ نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ ہذا عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 جون بروز منگل کو 4 بجے دن درگاہ ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7702939220 ۔ 7032146926 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ پروفیسر محمد معظم علی ولد جناب محمد محی الدین علی مرحوم ریٹائرڈ پروفیسر سابقہ صدر شعبہ پولیٹیکل سائنس حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کا 4 جولائی کی شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 جولائی بعد نماز ظہر مسجد صدیقہ ، دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان باغ لشکر جنگ ، دبیر پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو صاحبزادیاں اور ایک صاحبزادہ ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9205398125 پر ربط کریں ۔۔
سابق کلکٹر محبوب نگر جناب محمد مظہرالدین کا امریکہ میں انتقال
حیدرآباد 4 جولائی (راست) جناب محمد مظہرالدین آئی اے ایس ریٹائرڈ سابق کلکٹر محبوب نگر کا 3 جولائی کو شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 5 جولائی کو اسلامک سنٹر آف ناپر ویلے مسجد میں ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔