انتقال

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب محمد غوث ملازم پی ڈبلیو ڈی ولد جناب محمد قاسم ساکن سری لنگم پلی کنڈہ پور کا 24 جولائی 2022 اتوار کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حضرت سید احمد بادپاؒ ، فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ شریف فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 26 جولائی بعد نماز ظہر مسجد حضرت سید احمد بادپاؒ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9293603628 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد خلیل خان عرف کے کے ولد جناب محمد یوسف خاں کا 25 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر ریتی کی مسجد چھاونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات کو بعد نماز عصر ریتی کی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700007524 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ اہلیہ محترمہ جناب محمد داؤد علی مرحوم کا مختصر علالت باعث 23 جولائی کو بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 24 جولائی اتوار بعد نماز ظہر مسجد گنڈے مرزا ، دودھ باولی میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد پیاروں میاں قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 26 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد گنڈے مرزا دودھ باولی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 7569813968 ۔ 8309115414 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ نذیر النساء بیگم اہلیہ جناب محمد مصطفی خان مرحوم کا 25 جولائی 2022 بروز پیر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز مغرب مسجد قطب شاہی کالا پتھر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع درگاہ حضرت میر محمد صاحب پہاڑی شریف میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9246194412 ۔ 8247301811 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید ناصر الدین وقار صاحبزادہ مولانا سید سلطان محی الدین مشائخ بالا پور سابق چیف لائبریرین یو این کا 25 جولائی کو بعمر 75 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد ظہر مسجد فیض العلوم ، سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ بالا پور درگاہ شریف میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم ، انلے آرٹ اینڈ کرافٹ کے ماہر تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7097997097 ۔ 7702305656 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد غفور خاں ولد جناب محمد اسماعیل خان ساکن رازدار خاں پیٹ منگل ہاٹ کا 25 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ 26 جولائی کو بعد نماز ظہر نماز جنازہ چشتی چمن مسجد رازدار خاں پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین اللہ بنڈہ قبرستان راز دار خاں پیٹ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کیلئے 9963725786 ۔ 9394718217 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ سینئیر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر محمودہ بیگم ( فیمینا ہیلت کیر سنٹر ) زوجہ مرزا عبدالرؤف بیگ کا 24 جولائی اتوار کی شام قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 جولائی بروز پیر جامع مسجد جہاں نما لانسرز میں 10 بجے شب ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 26 جولائی منگل بعد نماز عصر جامع مسجد جہاں نما لانسرز میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک فرزند (حال مقیم امریکہ ) اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908138685 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب بشیر احمد موظف تحصیلدار ولد جناب بندے علی مرحوم کا بعمر 74 سال 25 جولائی 9 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیری ، شانتی نگر میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9849398880 ۔ 9849944396 پر ربط کریں ۔۔