انتقال

   

حیدرآباد۔ 27 جولائی ۔ (راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ حیدرآباد کے مشہور فزیشین ڈاکٹر محمد نظام علی خان لودھی ولد نواب محمد اکبر علی خان لودھی مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد بقیع بنجارہلز میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ ڈاکٹر لودھی عثمانیہ میڈیکل کالج اور دکن میڈیکل کالج کے پروفیسر آف میڈیسن رہ چکے ہیں۔ آپ شعبۂ طب سے وابستہ رہے اور اس میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر سکندر علی خان لودھی کے مرحوم چچا تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو صاحبزادیاں اور دو لڑکے ڈاکٹر منصور علی خان لودھی اور محمد مصطفی علی خان لودھی ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 7989965985 اور 9866600975 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید ابراہیم حسن موسوی عرف سکندر ماموں ابن سید علی موسوی کا 27 جولائی 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق دارالشفاء میں ادا کی گئی اور تدفین عاشور خانہ قطبی گوڑہ عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 28 جولائی بعد نماز مغربین مسجد رضا ، داراب جنگ لین یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مولانا میر آغا بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801372743 ۔ 9246309680 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد افسر علی ولد جناب محمد یوسف علی حسامی مرحوم کا 27جولائی 2022 بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان مسجد عمر فاروق ؓ مولا کا چھلہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مدرسہ مفتاح العلوم میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان ، 5 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے سل نمبرات 9014297926 یا 8074889835 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب عثمان بن علی خلیدی ولد جناب علی بن حسن خلیدی مرحوم ساکن پرانی حویلی کا بروز منگل 26 جولائی 2022 کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9700327156 یا 8919357021 پر ربط کریں۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد۔/27 جولائی، ( راست ) بڑے ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ جناب محمد امیر الزماں برٹش نیشنل ولد سعید الزماں کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر بروز جمعرات 28 جولائی ایم سی سی مسجد USA ایلسٹن میں ادا کی جائے گی اور تدفین روز ہل قبرستان شکاگو میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9989129786 پر ربط کریں۔