انتقال

   


حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب شیخ بدر الدین موظف آر ٹی سی ڈرائیور ساکن دمئی گوڑہ بالاجی نگر ولد جناب شیخ محسن مرحوم کا بعمر 68 سال جمعرات 10 نومبر 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعہ 11 نومبر کو بعد نماز مغرب جامع مسجد چلکل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان چلکل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 12 نومبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد چلکل گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9381755465 ۔ 9959236395 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ابراہیم ( ریٹائرڈ سب انسپکٹر آف پولیس ) ولد جناب محمد عبدالرحیم مرحوم ( کانسٹبل پولیس ڈپارٹمنٹ ) کا 10 نومبر قریب 8 بجے خانگی ہاسپٹل میں دوران علاج قلب پر حملہ کے باعث بعمر 64 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 نومبر بعد نماز جمعہ مسجد درگاہ برہنہ شاہ صاحب قبلہؒ پھسل بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ برہنہ شاہ صاحب قبلہؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700272960 ۔ 6302369697 پر ربط کریں ۔۔