انتقال

   

انتقال
٭٭ جناب محمد سلطان ملازم (الکٹریک سٹی ڈپارٹمنٹ ) ولد جناب محمد قاسم ( مرحوم ) بڑکا جھاڑ شاہ علی بنڈہ کا 15 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد عبداللہ شاہؒ ہری باؤلی میں ادا کی گئی ۔ تدفین اسی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 17 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد عبداللہ شاہؒ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9290885149 ۔ 8309830062 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد سراج علی ابن جناب محمد امیر علی مرحوم کا منگل 15 جنوری کی صبح کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 11 بجے شب دائرہ حضرت میر مومنؒ عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز جمعرات 17 جنوری 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9014824110 ۔ 8801488615 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے معتمد تعلیمات مولانا سید محمد واضح رشید حسنی ندوی کا 16 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دارالعلوم ندوۃ العلماء میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں علمی ، ملی ، سیاسی ، سماجی سرکردہ شخصیات سمیت ہر شعبہ حیات سے وابستہ لوگوں نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جب کہ تدفین مغرب کی نماز کے بعد تکیہ کلاں ، ضلع رائے بریلی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں عمل میں آئی ۔ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ مولانا ایک بلند پایہ صحافی ، ندوۃ العلماء کے موجودہ معتمد تعلیم ، قدآور صحافی مجلہ الرائد کے رئیس تحریر ، مجلہ البعث الاسلامی کے شریک ادارت ، جنرل سکریٹری رابطہ ادب اسلامی ، درجنوں عربی و اردو کتابوں کے مصنف ، مفکر ، مدبر ، مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ کے بھانجے اور ناظم ندوۃ العلماء و صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کے چھوٹے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9247349247 ۔ 9849149047 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ صاحبزادی سید شاہ ولی پاشاہ قادریؒ ٹیکمال محترمہ سیدہ اُم ہانی عرف (پیرانی ) اہلیہ الحاج پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی سید خواجہ حبیب اللہ حسینی قادری قدیریؒ ساکن فرسٹ لانسر بعمر 90 سال طویل علالت کے بعد 15 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر قادریہ مسجد احمد نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان احمد بادپاؒ ، احمد نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 17 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد قادریہ میں مقررہے ۔۔