انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کوراشٹرپتی بھون میں آج پدم شری کے اعزازسے نوازا جائے گا

   

ممبئی : ممبئی کے مشہور و معروف تعلیمی، سماجی اور ثقافتی ادارہ انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پیر کو راشٹرپتی بھون میں پدم شری کے اعزازسے نوازیں گی۔ انہیں گزشتہ 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پدم شری کے اعزاز کیلئے نامزد کیا تھا۔ پیر کو راج پتی بھون کے اشو کا ہال میں منعقد ہونے والی ایک پروقار تقریب میں انہیں صدر کے ہاتھوں سے اعزاز دیا جائے گا۔ مہاراشٹرا کی 10 اہم شخصیات میں ڈاکٹر ظہیر قاضی بھی شامل ہیں جو کہ 14 برس سے انجمن اسلام کے صدر کی حیثیت سے سرگرم ہیں اور اس دور میں ان کی دور اندیش قیادت کے اثرات نظر آتے ہیں وہ 40 برس سے تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں۔