سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انجینئروں کے دن پر انجینئر برادری کو مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے اتوار کی صبح’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاکہمیں انجینئروں کے دن پر انجینئر برادری کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پوسٹ میں کہاکہ میں جدید ہندوستان کے معمار سر ایم وشو یشورا یا جی کو ان کی جنم جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ انجینئرنگ کے شعبے میں ان کے بصیرت افروز خیالات اور اہم شراکتیں ہمیں ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے میں حوصلہ افزائی کرتی رہیں گی۔بتادیں کہ ہندوستان میں 15 ستمبر کو انجینئرس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے ۔