اندرا گاندھی جینتی پر مودی کا خراج عقیدت

   

نئی دہلی19نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندراگاندھی کی جینتی پر منگل کے روز انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر مودی نے سابق وزیر اعظم کو یاد کرتے ہوئے کہا،’ہماری سابق وزیراعظم محترمہ اندرا گاندھی جی کو ان کی سالگرہ پر سلام‘۔ غورطلب ہے کہ اندرا گاندھی کی منگل کے روز 112 ویں سالگرہ ہے ۔ ’آئیرن لیڈی‘ اندرا گاندھی کی پیدائش اترپردیش کے ضلع الہ آباد (پریاگ راج) میں 19 نومبر 1917 کو ہوئی تھی ۔ انھیں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز ’بھارت رتن‘ اور عالمی اعزاز ’لینن نیس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔