اندرا گاندھی کے قتل اور9/11کا پیش قیاسی کرنے والے نجومی بابا ونگا 2021کے متعلق کیاکہتے ہیں جانیں۔

,

   

لندن۔بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے ایک نابینا نجومی ونگالیا گوستھرو جس نے ماضی میں سلسلہ والے قیاس ارائیاں کی ہیں جس میں اندرا گاندھی کا قتل‘ 9/11نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پرحملہ شامل ہے نے سال2021میں ہنگامہ خیز واقعات رونما ہونے کی بات کہی ہے۔

ونگالیا جو عام طورپر ”بابا ونگا“ اور ”ناسترا ڈموس آف بالکنس‘ نے 2021میں پیش گوئیاں کی ہیں کہ دنیا بھر میں مذہبی عقائد کی بنیاد پر مزید تقسیم کے واقعات رونما ہوں گے۔


پوتن اور ڈونالڈ ٹرمپ کے متعلق پیش گوئی
انہوں نے مزید پیش قیاسی کی کہ روس کی صدر کی زندگی پر ایک کوشش کی جائے گیاور امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ذہنی عارضہ میں مبتلاہوجائیں گے۔

بلغاریہ زبان میں ’بابا‘دادی یا نانی کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔ ونگا جو بلغاریہ کے ایک گاؤں میں 1911میں پیدا ہوئی تھیں ایک حادثہ میں ان کی بینائی

چلی گئی۔
وہ ایک مذہبی لیڈر اور ہربل ڈاکٹر تھیں
بابا ونگا 11اگست 1996کو جو فوت ہوگئے وہ ایک مذہبی لیڈر اور ہربل ڈاکٹر تھے۔

ایسا کہاجاتا ہے کہ نفسیاتی طاقت ہونے کی وجہہ سے ان کے مریض علاج سے بہت جلد ٹھیک ہوجاتے تھے۔

سال2021کے انہوں نے منفی گمان بھی لگایاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دنیامیں کینسر کا علاج تلاش کرلیاجائے گا اور دنیابھر میں سولار توانائی پھیل جائے گی اور سستی ہوجائے گی۔