کمشنر سٹی پولیس کا مشورہ ۔ اسکیم میں کسی دلالی کی گنجائش نہیں
حیدرآباد : /26 جولائی (سیاست نیوز ) سٹی پولیس کمشنر وی سی سجنار نے عوام کو حکومت کے ’’اندرماں ٹاورز‘‘ اسکیم کے نام پر ممکنہ سائبر فراڈز سے خبردار کیا ہے۔ کمشنر کے مطابق اسکیم کے خواہشمند افراد کے لیے دس ہزار روپے کی (EMD) جمع کروانے کے عمل کے آغاز کے ساتھ ہی دھوکہ باز اس موقع کا فائدہ اٹھا کر جعلی کالز اور نامعلوم لنکس کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دے سکتے ہیں۔ کمشنر نے واضح کیا کہ اس اسکیم میں دلالوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہے اور مکانات کے الاٹمنٹ کا عمل مکمل طور پر شفاف ہے۔ قواعد کے مطابق جو EMD رقم بھری جائے گی وہ محفوظ رہے گی۔ اگر کسی کو مکان الاٹ نہ ہوا تو حکومت براہِ راست درخواست گزار کے اصل بینک اکاؤنٹ میں پوری رقم واپس کر دے گی۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ کسی پر یقین نہ کریں جو کہے، ’’اگر آپ پیسے دیں گے تو ہمیں یقیناً مکان مل جائے گا‘‘۔ نیز فراڈ ز کی نمایاں حکمت عملی یہ ہے کہ وہ ’آج آخری تاریخ ہے، اگر آپ فوری ادائیگی نہیں کریں گے تو آپ کا مکان منسوخ کر دیا جائے گا‘ جیسے پیغامات دے کر لوگوں کو جلدی میں رقم ٹرانسفر کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ کمشنر نے آگاہ کیا کہ واٹس ایپ یا ایس ایم ایس پر موصولہ نامعلوم لنکس پر کلک کرنا یا APK فائلیں انسٹال کرنا فون ہیکنگ اور بینک اکاؤنٹس کے ختم ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فِشنگ مقاصد کے لیے سرکاری پورٹلز سے ملتی جلتی جعلی ویب سائٹس بنائی جا سکتی ہیں۔ رہنمائی کے بہانے سائبر مجرم ‘Any Desk’ یا ‘Team Viewer’ جیسے اسکرین شیئرنگ ایپس ڈاؤن لوڈ کروانے کی کوشش کر سکتے ہیں تا کہ بینکنگ تفصیلات چرالی جائیں۔ عوام کو یاد رکھنا چاہیے کہ رقم ادا کرنے UPI-PIN درکار ہوتا ہے۔ ریفنڈ وصول کرنے کبھی PIN داخل کرنا لازم نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی آدھار کارڈ کی تصویر، بینک کی تفصیلات یا OTP نامعلوم افراد کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ب y/