اندلوائی منڈل کے مسائل کی یکسوئی کیلئے کے ٹی آر سے نمائندگی

   

نظام آباد:19؍ جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )اندلوائی منڈل کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن ، ایم ایل سی وی جی گوڑ ، ضلع پریشدکے رکن سو منا ریڈی ، منڈل پرجا پریشد کے صدر رمیش نائیک نے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ۔ مسٹر باجی ریڈی گوردھن نے کے ٹی آر کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ منڈلوں کی تشکیل جدید میں اندلوائی کو نئے منڈل کی حیثیت سے قائم کیا گیا لیکن ابھی تک کسانوں کو پٹہ دار پاس بک نہیں دیا گیا اور جنگلات ، ریونیو کے درمیان اراضی کے سروے کی وجہ سے پٹہ دار پاس بک نہیں دیا جارہا ہے لہذا کسانوں کو پٹہ دار پاس بک فراہم کرنے کی محکمہ جنگلات اور ریونیو کے درمیان موجودہ تنازعہ کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے تنازعہ کی یکسوئی تک جنگلات کے عہدیداروں کی کھدوائی کے کام روکنے کا مطالبہ کیا اور منڈل کے تمام دفاتر ،خانگی عمارتوں میں منڈل کے تمام دفاتر کرایہ کی عمارت میں عمارتوں کی منظوری اور ڈگری کالج ، ہیلت سنٹر ، سڑکوں کی کاموں کو انجام دینے کا مطالبہ کیا جس پر کے ٹی آر نے اس خصوص میں جائزہ لیتے ہوئے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔