اندور میں 19 ستمبر کو ’چھاتروں کی گونج پروگرام

,

   

نئی دہلی ۔ 10؍ستمبر ( ایجنسیز )کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ملک کے تعلیمی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک ’چرمراتا ہوا تعلیمی نظام‘ طلبہ کی امیدوں کو کمزور کر کے ان کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے طلبہ، نوجوانوں اور ملک کی ’جین زی‘ سے اپنی مشکلات، خدشات اور تجاویز ان تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔راہول گاندھی نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج پورا ملک دیکھ رہا ہے کہ ایک ٹوٹا ہوا تعلیمی نظام طلبہ کی امیدوں کی روشنی کو بجھا کر ان کے مستقبل کو تاریکی میں دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’چھاتروں کی گونج‘ مہم کے ذریعے وہ ملک کے مختلف شہروں میں طلبہ سے ملاقات کر کے ان کے مسائل اور چیلنجز کو سمجھ رہے ہیں۔کانگریس رہنما نے کہا کہ اسی سلسلے میں وہ 19 ستمبر کو مدھیہ پردیش کے اندور میں طلبہ کے درمیان موجود ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی نظام میں تبدیلی لانے ملک کے ہر طالب علم کی آواز، اس کے درد اور اس کی رائے کو سنا جانا ضروری ہے۔راہول گاندھی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ’چھاتروں کی گونج‘ مہم کے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ملک بھر کے طلبہ کو اپنے احساسات، خیالات اور خدشات کھل کر بیان کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔