انسانی اسمگلنگ سے ایک نابالغ بچی کو بچالیا گیا

   

سپول: بہار کے سپول ضلع میں سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے جوانوں نے انسانی اسمگلنگ سے ایک نابالغ بچی کو بچایا۔ایس ایس بی 45ویں بٹالین کے کمانڈنٹ گورو سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کی شام کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکا ایک لڑکی کو لالچ دے کر شیلیش پور کے راستے نیپال لے جانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ معمول کی چیک پوسٹ ڈیوٹی کے دوران، ایس ایس بی کے جوانوں نے ہندسے نیپال جانے والے ایک مشکوک جوڑے کو روکا اور پوچھ گچھ کی۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ نیپال کا رہائشی دانش میاں سپول کی رہائشی ناظمہ خاتون کو بہلا پھسلا ہندوستان سے نیپال لے جارہا تھا۔مسٹر سنگھ نے بتایا کہ نابالغ لڑکی ناظمہ خاتون کو چائلڈ ہیلپ لائن سپول کے حوالے کر دیا گیا ہے اور دانش میاں کو بھیم نگر پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔