حیدرآباد20اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کمیشن کے صدرنشین اور ارکان کے تقررات کے سلسلہ میں حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔ چیف جسٹس اجل بھویاں اور جسٹس این تکارام جی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے ریاستی انسانی حقوق کمیشن کی تشکیل میں تاخیر سے متعلق داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست کی سماعت کی درخواست گزار نے ریاستی انسانی حقوق کمیشن کی تشکیل کے سلسلہ میں حکومت کے رویہ پر سوال اٹھائے ۔ صدرنشین اور ارکان کے عہدے ڈسمبر 2022 ء سے مخلوعہ ہیں۔ درخواست گزار نے طویل عرصہ سے کمیشن کی عدم تشکیل پر تشویش ظاہر کی ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کمیشن میں 5245 مقدمات زیر التواء ہیں۔ ڈیویژن بنچ نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت کمیشن کی فوری تشکیل کے لئے آزاد ہے۔ ہائی کورٹ میں مقدمہ اس سلسلہ میں رکاوٹ نہیں۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 30 جون کو ہوگی۔ر