انسٹاگرام ریل بنانے کی کوشش، نوجوان ہلاک

   

پریاگ راج : وائرل انسٹاگرام ریل تخلیق کرنے کی کوشش نے نوجوان طالب علم کی جان لے لی۔ اس حوالے میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے قصبہ جنپد بانڈہ کے 21 سالہ طالب علم شیویم کمار ایک اسکول کی چھت پر نصب فلیگ پوسٹ پر الٹا لٹک گیا اس دوران اسکے دوست اس اسٹنٹ کو ریکارڈ کرتے رہے۔ بدنصیب طالب علم چاہتا تھا کہ وہ الٹا لٹکنے کے دوران جھنڈا لہرا سکے تاہم سیمنٹ کا پول اسکا وزن برداشت نہ کرسکا اور گر گیا جس کے نتیجے میں اسکی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکی انسٹاگرام فیڈ اس قسم کے متعدد اسٹنٹ سے بھری ہوئی تھیں، جس میں اس نے درختوں اور چھتوں پر الٹا لٹک کر کئی ریکارڈنگ کروائی تھیں۔