انسٹاگرام صارفین کو پریشانی کی شکایت

   

نئی دہلی؍ واشنگٹن ۔ امریکہ سمیت دیگر ممالک کے صارفین نے فوٹو شیئرنگ سوشل نیٹ ورک سائٹ انسٹاگرام کے صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کو دیکھنے اور پوسٹ کرنے یا ان پر ردعمل ظاہر کرنے اور دیگر مسائل کے بارے میں شکایت کی ہے ۔ یہ اطلاع ہفتہ کو مانیٹرنگ پورٹل ڈاؤن ڈٹیکٹر پر دی گئی۔ ڈاؤن ڈٹیکٹر نے کہا کہ زیادہ تر شکایات امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، روس اور یوکرین سے آرہی ہیں۔ صارفین کی ایک بڑی تعداد ویب سائٹ، ایپ اور اپنے اکاؤنٹ تک رسائی میں مشکلات کی شکایت کر رہی ہے جس نے دنیا بھر کے صارفین کو متاثر کیا۔