انـتــقال

   

حیدرآباد /30 اکٹوبر ( راست ) الحاج سید اقبال احمد ولد سید نبی ریٹائرڈ سب انسپکٹر آف پولیس ساکن علی نگر کا 30 اکٹوبر 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد نور علی نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین میر کے دائرہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل یکم نومبر کو مسجد حسن بصری علی نگر میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9701824922 پر ربط کریں ۔
l ٭l جناب میر دلاور علی خان ولد جناب نواب میر غلام علی خان مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ تدفین30 اکٹوبر 2022 کو مقبرہ نواب اعتصام الملک جامباغ دارالشفاء قبرستان میں عمل میں آئی۔ مجلس عزاء 31 اکٹوبر کو 4 بجے شام عنایت جنگ کی دیوڑھی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9885220881 یا 9849633265 پر ربط کریں۔
l ٭l محترمہ بانو بیگم زوجہ محمد عبدالحق مرحوم موظف ہیڈ ماسٹر مہیشورم رنگاریڈی ضلع کا مختصر سی علالت کے بعد آج بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر 31 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد مہیشورم میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848409066/ 9948771767/ 9948870889 پر ربط کریں ۔
l ٭l محترمہ عالیہ خاتون اہلیہ محمد سرور مرحوم موظف کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا 30 اکٹوبر اتوار کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر 31 اکٹوبر بروز پیر مسجد محی الدین النساء بیگم ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی۔ اور تدفین قبرستان قدیم ملک پیٹ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم یکم نومبر بروز منگل بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء بیگم ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9515485153پر ربط کریں ۔
l ٭l حضرت سید شاہ نورالعلی ثانی نقشبندی قادری مرحوم کے فرزند سید نورالاحمد ثانی نقشبندی عرف اشوق نواب کا اتوار 30 اکٹوبر کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اتوار بعد نماز ظہر مسجد نوالعلی باغ قادری دولا میں ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ حضرت نورالعلی نقشبندی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ زیارت بروز منگل بعد نماز عصر مسجد نورالعلی نقشبندی باغ قادر الدولہ رین بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8179206305/ 9849957713 پر ربط کریں ۔

منچریال ۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید اطہر علی سابق نامہ نگار روز نامہ سیاست منچریال کا کل شام 60 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ آج بعد نماز ظہر قدیم عید گاہ منچریال میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ عیدگاہ سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ یہاں یہ بتانا بے محل نہ ہوگا کہ سید اطہر علی نرمل سیاست سید جلیل ازہر کے خالہ زاد بھائی تھے۔