انـتـقـال

   

حیدرآباد۔ 29 مئی (راست) جناب علی جواد خاں ابن سجاد نواز خاں مرحوم کا 28 مئی 2022 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ دائرہ حضرت میر محمد مومن صاحب قبلہ میں ادا کی گئی اور تدفین بھی دائرہ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بروز پیر 30 مئی کو بارگاہ حضرت عباس قائم نگر میں مقرر ہے۔ مولانا سید لقمان موسوی 4:30 بجے بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9390703985 یا 9848081921 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد فاروق حسین امجد اسسٹنٹ سب انسپکٹر کالاپتھر پولیس اسٹیشن ولد جناب محمد رزاق حسین مرحوم کا انتقال 29 مئی 2022 ء بروز اتوار ہوا۔ نماز جنازہ مسجد محمدی دودھ باؤلی میں بعد عشاء ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9700034324 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب سید صابر حسین ولد جناب سید محمود حسن مرحوم کا رات 11:30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر 30 مئی 2022 کو مسجد فصیح جنگ معظم جاہی مارکٹ میں فجر 5:00 بجے ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان گجراتی شاہ کا تکیہ کا رام کوٹ راج محلہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 6 دختران اور تین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9848031786 یا 8074782795 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید وحید الرحمن (احمد) کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد احمد شاہ سعادات ایرہ کنٹہ میں فجر 5:00 بجے ادا کی جائے گی اور تدفین سعادات نگر قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849328552 یا 9399952712 پر ربط کریں۔
امریکہ میں انتقال
حیدرآباد۔ 29 مئی (راست) جناب سید وسیم عباس (بھونگیری) ابن سید محمد باقر مرحوم کا انتقال 29 مئی 2022 کو امریکہ میں ہوچکا ہے۔ مرحوم حیدرآباد کی انجمن ترقی پسند مصنفین سے وابستہ تھے۔ نیز ایک بہتر مضمون نگار اور افسانہ نگار تھے۔ آپ کی تخلیقات وقتاً فوقتاً اخبار سیاست میں شائع ہوتی رہیں۔ آپ کی دو کتابیں ’’حیات کا رقص‘‘ (افسانے)، ’’رو میں ہے رخش عمر‘‘ (سوانح عمری) شائع ہوکر مقبول عام ہوئی ہیں۔ آپ چند برسوں سے امریکہ میں قیام پذیر تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ معروف افسانہ نگار سکینہ وسیم عباس کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے موبائیل نمبر 9502914757 پر ربط کریں۔