انــتــقـال

   

حیدرآباد: محترمہ صاحبزادی جمیل النساء بیگم بنت حکیم صاحبزادہ میر تیمور علی خاں مرحوم زوجہ محمد مقبول احمد کا جمعہ 31 جولائی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ عیدی بازار میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9347412856 یا 7799441079 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد عبدالرؤف ولد محمد عبدالشکور مرحوم کا 3 اگست پیر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عمر شفاء، العین کالونی، شاہین نگر حیدرآباد میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان فقیرملا، شریف نگر، ملاپور عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 7780746697 پر ربط کریں۔
00 خواجہ قطب الدین ولد خواجہ معین الدین مرحوم بابائے قریش حاجی محمد تراب مرحوم کے پوترے کا یکم ؍ اگست ہفتہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین شریف نگر پر عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکی اور دو لڑکے شامل ہیں۔ فون نمبرات 9347653513 ، 9912495800 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد کلیم اللہ خان ولد محمد چاند خان مرحوم ساکن سوپربازار یاقوت پورہ کا بعمر 71 سال 2 اگست کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ روشن دل یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 4 اگست منگل کو بعد نماز عصر مسجد عرفات میں ہوئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 دختران اور 2 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8801442056 ، 9908170298 پر ربط کریں۔
00 سیدہ ممتاز ساجدہ بیگم اہلیہ سید لطافت حسین رضوی عرف جیلانی نواب، دختر حضرت سید شاہ یحییٰ عالم قادری کا 4 اگست منگل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید امراللہ شاہؒ مغلپورہ میں حضرت سید شاہ اسرار حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئی۔ مرحومہ کو دو صاحبزادے اور دو صاحبزادیاں ہیں۔ مرحومہ حضرت مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی کی چچازاد بہن اور سمدن تھیں۔ فاتحہ سیوم 6 اگست جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد حضرت سید امراللہ شاہ صاحب قبلہؒ مغلپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9392853881 ، 8008081148 پر ربط کریں۔
٭ جناب وہاج مرزا ولد سلطان محمود مرزا مرحوم کا 3 اگسٹ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ٹیک نامپلی میں ادا کی گئی اور آبائی قبرستان چادر گھاٹ میں تدفین عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر9959203863 پر ربط کریں۔