انقلابی کونسل کے عدن سے تخلیہ تک مذاکرات سے حکومت یمن کا انکار

   

دبئی15 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) یمن کی آئینی حکومت نے عدن میں مسلح کارروائیوں میں ملوث عبوری انقلابی کونسل سے ایک بار پھر تخلیہ کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے جب تک انقلابی کونسل عدن سے مکمل طور پر نہیں نکلے گی اس سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔یمنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی حکومت انقلابی کونسل کے ساتھ مذاکرات کے لیے سعودی عرب کی طرف سے میزبانی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی گروپ کو عدن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی گروپ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بیان کے مطابق انقلابی کونسل سے مذاکرات کے لیے پہلے اس کا عدن سے انخلاء ضروری ہے۔