اننت ناگ سے محبوبہ مفتی کو اپنی شکست تسلیم

,

   

سری نگر ۔ 23مئی ( سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے ۔ محبوبہ مفتی نے اننت ناگ سے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیا تھا ۔ محبوبہ مفتی کو نیشنل کانفرنس کے امیدوار حسنین مسعودی نے شکست دی ۔ مسعودی جموں وکشمیر کانگریس کے صدر جی اے میر سے بھی آگے رہے ۔ مسعودی ہائیکورٹ کے وظیفہ یاب جج ہیں ۔ محبوبہ مفتی نے 2014ء میںاننت ناگ کی سیٹ جیتی تھی انہیں 2019ء کے انتخابات میں مسعودی نے 11,700ووٹوںسے کامیابی حاصل کی ۔محبوبہ مفتی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے عوام کا خلوص اور ان کی محبت حاصل ہوئی ۔ انہیں میری ناکامیوں پر برہم ہونے کا پورا حق ہے ، میں ان کے فیصلہ کو خندہ پیشانی سے قبول کرتی ہوں ، میں نیشنل کانفرنس کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتی ہوں ۔ انہوں نے بی جے پی کی تاریخی کامیابی پر مودی کو بھی مبارکباد دی ۔