اننت ناگ کے ہاسپٹل میں گیس دھماکہ

   

سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہاسپٹل میں منگل کو گیس سلنڈر پھٹنے سے دو بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے ۔دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ نے اس واقعہ کی تحقیقات کرنے احکامات صادر کئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ نے اس واقعہ کی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کے علاج پر آنے والے خرچے کو برداشت کرنے کا بھی ذمہ لیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال کے ٹکٹ سینٹرمیں منگل کے روز ممکنہ طور ہیٹنگ گیس میں لیکیج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔