اننت پور میں دیڑھ لاکھ گھروں کیلئے سولار برقی

   

حیدرآباد 19 فبروری ( این ایس ایس ) اے پی جینکو کے 200 میگاوٹ سولار برقی پراجیکٹ کا وکرم سولار نے افتتاح کیا ۔ اس پراجیکٹ کی مدد سے اننت پور ضلع میں 1.5 لاکھ گھروں کو سولار برقی سربراہ کی جائیگی ۔ یہ پلانٹ اننت پور میں واقع ہے اور اسے فی کس 100 میگاواٹ کے دو بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ ان کی دیکھ بھال موثر ہوسکے اور بہتر کام کاج کو یقینی بنایا جاسکے ۔