اننت پور کے آٹوموبائل شاپنگ کامپلکس میں آگ لگ گئی

   

حیدرآباد 28اگست(یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کے اومان نگر میں آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا۔ آٹو موبائل شاپنگ کامپلکس میں شارٹ سرکٹ سے کل شب آگ لگ گئی۔ مقافی افراد نے فوری فائربریگیڈ کو اطلاع دی جنہوں نے وہاں پہنچ کر آگ پر جدوجہد کے بعد قابو پایا ۔ آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی نکل رہا تھا ۔واقعہ کی اطلاع پر رکن اسمبلی وینکٹ رامی ریڈی نے مقام واقعہ کامعائنہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کے جھلسنے یاپھر موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔