اننیا پانڈے مدھوبالا کا کردار ادا کرنے کی خواہاں

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے سلور اسکرین پر مدھوبالاکا کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ اننیا پانڈے نے کہا مجھے مدھوبالا بہت پسند ہیں، میں نے ان کی تمام فلمیں دیکھی ہیں اور چلتی کا نام گاڑی’میری پسندیدہ فلم ہے ۔ اگر مجھے موقع ملا تو میں اسکرین پر ان کا کردار ادا کرنا چاہوں گی۔ وہ بہت خوبصورت تھیں۔ میں جانتی ہوں کہ اس وقت میں ان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہوں، لیکن میں ان کی زندگی کی طرف بہت متوجہ ہوں۔ مدھوبالا کے علاوہ وحیدہ رحمن اور شرمیلا ٹیگور بھی میری پسندیدہ ہیں۔ اننیا پانڈے نے کہا میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہوں۔ جس طرح سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلموں کو ناظرین کے سامنے لاتے ہیں میں ایسی فلموں کا حصہ بننا چاہتی ہوں۔گنگوبائی’ میں جس طرح سے ان کا ویژن دیکھنے کو ملا وہ واقعی حیرت انگیز تھا۔