بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے گائیڈ لائنس کی اجرائی
حیدرآباد 7 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2026-27ء سے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے لئے پراکٹیکل امتحانات متعارف کئے ہیں۔ سائنس (فزیکس، کیمسٹری، باٹنی، زوالوجی) کے مضامین میں دونوں سال 15 نشانات پر مبنی پریکٹیکل امتحان رہے گا۔ تھیوری امتحان کے 60 نشانات برقرار رہیں گے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے تمام جونیر کالجس کو سرکولر جاری کرتے ہوئے پریکٹیکل امتحانات کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ اُنھوں نے جونیر کالجس کے پرنسپلس کو ہدایت دی ہے کہ سالانہ تعلیمی منصوبہ اور پریکٹیکل امتحانات کے نصاب کے تحت پریکٹیکل کلاسیس کا باقاعدگی کے ساتھ اہتمام کیا جائے۔ پریکٹیکل امتحانات کے آغاز سے قبل نصاب کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ پریکٹیکل کلاسیس کے لئے لیباریٹریز میں تمام ضروری آلات فراہم کئے جائیں۔ پریکٹیکل کلاسیس کے دوران سیفٹی پروٹوکول پر عمل آوری کی ہدایت دی گئی۔ فرسٹ ایئر سائنس پریکٹیکل امتحانات کے 15 نشانات رہیں گے اور یہ ایک گھنٹے 30 منٹ پر مشتمل رہے گا۔ پریکٹیکل امتحانات کے نشانات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے ٹائم شیڈول کے مطابق آن لائن اپ لوڈ کئے جائیں۔V/1