حیدرآباد۔18۔ مئی (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے کمیسٹری پیپر1 اور کامرس پیپر1 کے امتحانات آج منعقد ہوئے۔ دونوں پرچہ جات کیلئے 447295 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ 424438 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا ۔ 22857 امیدوار غیر حاضر رہے جن کا مجموعی فیصد 5.1 ہے۔ پدا پلی ، جگتیال ، نظام آباد ، کھمم اور وقار آباد میں نقل نویسی کے 5 معاملات منظر عام پر آئے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے آبزرورس نے سوریا پیٹ ، نظام آباد ، گدوال اور نرمل کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا جائزہ لیا۔ر