انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا کل 11 بجے دن اعلان

   

حیدرآباد26۔جون(سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ کے نتائج 28 جون کو 11بجے دن جاری کئے جائیں گے۔کنٹرولر امتحان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔28 جون کو 11بجے دن انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم کے نتائج کے اعلان کے ساتھ طلبہ اپنے نتائج
https://tsbie.cgg.gov.in
https://results.cgg.gov.in
https://examresults.ts.nic.in
کامشاہدہ کرسکتے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ ریاستی وزیر تعلیم مسز پی سبیتا اندرا ریڈی انٹر میڈیٹ سال اول اور سال دوم کے طلبہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کریں گی۔