ملک کی 25 ریاستوں میں آئندہ3 دن شدید بارش کا امکان

   

خلیج بنگال میںہواکے دباؤ میں کمی کا اثر‘کئی ریاستوں میں الرٹ جاری
نئی دہلی ۔ 23؍اگست ( ایجنسیز ) خلیج بنگال میں موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے۔ شمالی خلیجِ بنگال میں مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحل کے قریب اگلے 24 گھنٹوں میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کا اثر کئی ریاستوں کے موسم پر واضح طور پر دکھائی دے سکتا ہے۔ اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں اگلے دو سے تین دن شدید سے انتہائی شدید بارش کا سلسلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ مشرقی مدھیہ پردیش اور مشرقی اتر پردیش بھی بارش کی زد میں ہیں۔ 23 اگست کو ان علاقوں میں تیز بارش کی وارننگ ہے۔ ادھر پہاڑی ریاستوں میں بارش کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔محکمۂ موسمیات نے شمال مغربی ہندوستان سے لے کر شمال مشرقی اور جنوبی ہندوستان تک کئی حصوں کے لیے بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ کچھ ریاستوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔ خلیجِ بنگال میں بننے والا سسٹم موسم میں اس پورے تغیر کی اہم وجہ مانا جا رہا ہے۔ مغربی وسطی اور اس سے متصل شمال مغربی خلیجِ بنگال اور شمالی آندھرا پردیش۔ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا اثر یکساں نہیں رہے گا۔ کہیں شدید بارش ہوگی تو کہیں ہلکی سے درمیانی بارش راحت دے گی۔ کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کے کچھ حصوں میں شدید بارش کی وارننگ ہے۔ ب ہے۔بہار میں 23 اگست کو کئی اضلاع میں شدید بارش اور آندھی کی وارننگ ہے۔