انٹرنتائج جاری، فرسٹ ایئر کا 66.20 فیصدو سکنڈ ایئر کا نتیجہ 70.58 فیصد

   

لڑکیوں کو لڑکوں پر سبقت، ملکاجگری سرفہرست، سرکاری کالجس کے نتائج میں بہتری، ڈاکٹر کیشو راؤ نے نتائج جاری کئے
حیدرآباد۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے فرسٹ اور سکنڈ ایئر نتائج جاری کردیئے گئے جن میں لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں نے شاندار مظاہرہ کیا۔ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کا مجموعی نتیجہ 66.20 فیصد رہا جبکہ سکنڈ ایئر میں 70.58 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔ تلنگانہ حکومت کے مشیر عوامی امور ڈاکٹر کیشو راؤ اور پرنسپل سکریٹری محکمہ تعلیم ڈاکٹر یوگیتا رانا نے نتائج جاری کئے۔ بہتر نتائج میں 82.73 فیصد کے ساتھ میڑچل ملکاجگری ضلع سرفہرست رہا جبکہ 58.69 فیصد کے ساتھ سرسلہ ضلع کو آخری مقام حاصل ہوا۔ فرسٹ ایئر امتحانات میں جملہ 489123 امیدوار شریک ہوئے جن میں 441863 جنرل اور 47260 ووکیشنل امیدوار ہیں۔ جنرل امیدواروں کی کامیابی کا فیصد 66.94 رہا جبکہ ووکیشنل کے نتائج 59.30 فیصد رہے۔ فرسٹ ایئر میں لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد 74.40 فیصد درج کیا گیا جبکہ لڑکے 57.69 فیصد کامیاب ہوئے۔ فرسٹ ایئر میں جملہ 13 امیدوار نقل نویسی میں ملوث پائے گئے۔ سکنڈ ایئر امتحانات میں جملہ 507948 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں ریگولر امیدوار 411474 ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار 50846 رہے۔ ریگولر زمرہ میں جملہ 311112 اور پرائیویٹ میدواروں میں 14915 امیدوار کامیاب رہے۔ لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد 78.65 رہا جبکہ لڑکے 62.50 فیصد کامیاب رہے۔ سکنڈ ایئر میں 48 طلبہ کو نقل نویسی میں ملوث پایا گیا۔ فرسٹ ایئر میں ایم پی سی گروپ کا نتیجہ 75.51 فیصد رہا جبکہ سکنڈ ایئر کا نتیجہ 78.01 فیصد درج کیا گیا۔ ایم ای سی گروپ کے تحت فرسٹ ایئر میں 64.07 اور سکنڈ ایئر میں 67.91 فیصد امیدوار کامیاب رہے۔ بائی پی سی کے تحت فرسٹ ایئر میں 72.39 اور سکنڈ ایئر میں 76.04 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔ سی ای سی کا نتیجہ فرسٹ ایئر میں 44.90 فیصد رہا جبکہ سکنڈ ایئر میں 49.39 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔ گزشتہ 5 برسوں کے نتائج کا تقابل کریں تو گزشتہ دو برسوں میں فرسٹ اور سکنڈ ایئر کے نتائج میں بہتری آئی ۔ سکنڈ ایئر کے نتائج میں بھوپال پلی 82.3 فیصد کے ساتھ دوسرے اور آصف آباد 82.16 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ حیدرآباد I کا نتیجہ 74.90، حیدرآباد III کا نتیجہ 73 فیصد اور حیدرآباد II کا نتیجہ 70.32 فیصد درج کیا گیا۔ گورنمنٹ جونیر کالجس کے انٹر نتائج بہتر رہے۔ بی سی ویلفیر کے جونیر کالجس میں فرسٹ ایئر میں 86 فیصد جبکہ سکنڈ ایئر میں 90 فیصد امیدوار کامیاب رہے۔ خانگی اور امدادی کالجس میں فرسٹ ایئر میں 77 فیصد اور سکنڈ ایئر میں 71 فیصد امیدوار کامیاب رہے۔ سوشیل ویلفیر جونیر کالجس کے نتائج فرسٹ ایئر میں 77.66 اور سکنڈ ایئر میں 86.79 فیصد رہے۔ 1؍F

انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری کا
13 مئی سے آغاز ‘امتحانی فیس کے ادخال کی آج سے سہولت
حیدرآباد 12 اپریل (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات برائے سال اول اور دوم کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔ سکریٹری بورڈ کرشنا آدتیہ کے مطابق 13 مئی سے اڈوانسڈ سپلیمنٹری کا آغاز ہوگا جو 21 مئی تک جاری رہیں گے۔ پریکٹیکل امتحانات 22 مئی سے ہوں گے۔ تھیوری و پریکٹیکل دونوں امتحانات روزانہ دو سیشن میں رہیں گے۔ اڈوانسڈ سپلیمنٹری کیلئے 13 اپریل تا 20 اپریل امتحانی فیس متعلقہ جونیر کالجس پر جمع کی جاسکتی ہیں۔ شیڈول کے مطابق 13 مئی کو صبح 9 تا 12 بجے دن فرسٹ ایئر سکنڈ لینگویج پیپر I، جبکہ دوپہر 2:30 تا شام 5:30 بجے سکنڈ ایئر سکنڈ لینگویج پیپر II کا امتحان رہے گا۔ 14 مئی کو انگلش، 15 مئی میتھامیٹکس، بوٹنی، پولیٹکل سائنس، 16 مئی میتھامیٹکس، زوالوجی و ہسٹری، 18 مئی فزکس، اکنامکس ، 19 مئی کمسٹری اور کامرس، 20 مئی پبلک ایڈمنسٹریشن، بریج کورس میتھس اور 21 مئی کو ماڈرن لینگویج اور جیو گرافی مضامین کا امتحان رہے گا۔ ووکیشنل کورسیس کیلئے علیحدہ ٹائم ٹیبل جاری کیا جائیگا۔ 1؍F

پرچہ جات کی جانچ کیلئے آج سے آن لائن درخواستوں کی سہولت
حیدرآباد 12 اپریل (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے فرسٹ اور سکنڈ ایئر کے امیدواروں کیلئے پرچہ جات کی دوبارہ جانچ اور جوابی پرچہ جات کی اسکیان کاپی حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ دوبارہ جانچ یا دوبارہ جانچ کے ساتھ جوابی پرچہ کی اسکیان کاپی حاصل کرنے آن لائن رقم ادا کرسکتے ہیں۔ دوبارہ جانچ کیلئے فی پرچہ 100 روپے جبکہ اسکیان کاپی کیلئے فی پرچہ 800 روپے فیس ہے۔ بورڈ کی ویب سائیٹ http://tgbie.cgg.gov.in پر درخواست دی جاسکتی ہے۔ 13 تا 20 اپریل دوبارہ جانچ یا اسکیان کاپی کے لئے رقم ادا کی جاسکتی ہے۔ سکریٹری نے بتایا کہ آخری تاریخ کے بعد آن لائن خدمات روک دی جائیں گی ۔ 1؍F