انٹرنتائج کے بعد لیک پولیس چوکس

   

حیدرآباد ۔ /18 اپریل (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کے اعلان کے پیش نظر حیدرآباد کی لیک پولیس نے حسین ساگر جھیل کے اطراف و اکناف زیادہ پولیس عملہ کو متعین کردیا تاکہ طلبہ کے خودکشی کے اقدام کو ناکام بنایا جاسکے ۔ انسپکٹر لیک پولیس دھنالکشمی نے کہا کہ طلبہ دلبرداشتہ ہوکر ٹینک بینڈ میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایسے واقعات سابق میں بھی ہوئے ہیں جس کے پیش نظر پولیس یہ احتیاطی اقدام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال خودکشی کی کوشش کرنے والے 8 انٹرمیڈیٹ طلبہ کو بچا لیا گیا تھا۔