انٹرنیشنل فلائٹس کے احیاء کا جولائی میں فیصلہ : حکومت ہند

   

نئی دہلی 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر شہری ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کو کہاکہ ہندوستان انٹرنیشنل پاسنجر فلائٹس کے احیاء کے بارے میں فیصلہ جولائی میں کرے گا بشرطیکہ کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہو اور پورا ہوا بازی و ماحولیاتی نظام نیز ریاستی حکومتوں کا موقف سازگار ہو۔ ملک میں ڈومیسٹک پاسنجر فلائٹس عالمی وباء کے درمیان دو ماہ کے وقفہ کے بعد 25 مئی سے دوبارہ چالو ہیں۔تاہم انٹرنیشنل پاسنجر فلائٹس بدستور معطل ہیں۔