حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے انٹر سیکنڈ ایئر کے انگلش پرچہ میں ایک سوال کی غیر واضح پرنٹنگ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اِس سوال کے امیدواروں کو مکمل نمبرات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کو طلبہ کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ سیکنڈ ایئر انگلش پیپر II کے سوال نمبر 7 میں ایک چارٹ دیا گیا جس میں پرنٹنگ کی غلطی سے باکس غیر واضح نظر آرہا تھا جس سے امیدوار کو بہت دشواری ہوئی۔ طلبہ اور سرپرستوں نے اساتذہ کے ذریعہ بورڈ تک اِس معاملہ کو پہنچایا۔ سکریٹری نے ماہرین اور متعلقہ افراد سے مشاورت کی اور سوال کی غیر واضح اشاعت کو تسلیم کرتے ہوئے امیدواروں کو مکمل نشانات دینے کا فیصلہ کیا۔1
گے۔ طلبہ کو کسی بھی نقصان سے بچانے کے لئے بورڈ نے یہ فیصلہ کیا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے امتحانی پرچہ جات کی پرنٹنگ میں مکمل احتیاط کی ہدایت دی ہے تاکہ طلبہ کو آئندہ کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ طلبہ اور اُن کے سرپرستوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ 1