حیدرآباد۔/19 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے تحت آج انٹرفرسٹ ایئر کیمسٹری I اور کامرس I پرچہ جات کا امتحان منعقد ہوا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مطابق دونوں پرچہ جات کیلئے 520314 امیدواروں نے رجسٹرڈ کیا تھا جبکہ 500572 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔ غیر حاضر طلبہ کی تعداد 19742 درج کی گئی۔ 96.20 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ نقل نویسی کے 15 معاملات درج کئے گئے جن میں بھوپال پلی 10 ، ورنگل 3 ، جگتیال ایک اور نظام آباد ایک شامل ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مبصرین نے ورنگل، بھوپال پلی، میدک، کتہ گوڑم اور حیدرآباد میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ریاست بھر میں امتحانات پرامن طور پر جاری ہیں۔1