انٹر میڈیٹ امتحانات کا اختتام محکمہ جات سے سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ کا اظہار تشکر

   

حیدرآباد۔/19 مارچ، ( سیاست نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے تحت انٹر میڈیٹ امتحانات 2024 کا آج اختتام عمل میں آیا۔ امتحانات کے تحت سیکنڈ ایئر طلبہ کیلئے آج ماڈرن لینگویج پیپر II اور جیوگرافی پیپر II مضامین کے امتحانات منعقد ہوئے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مطابق دونوں مضامین کیلئے 299 طلبہ نے رجسٹرڈ کیا تھا جن میں سے 295 نے امتحانات میں شرکت کی۔ کسی بھی مرکز سے نقل نویسی کا معاملہ درج نہیں کیا گیا۔ اسی دوران بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے امتحانات کے کامیاب انعقاد کے سلسلہ میں طلبہ اور سرپرستوں سے اظہار تشکر کیا۔ ضلع کلکٹرس کے علاوہ محکمہ جات ریوینیو، پولیس، پوسٹل، آر ٹی سی، میڈیکل اینڈ ہیلت، ٹرانسکو اور بی ایس این ایل سے بھی اظہار تشکر کیا گیا جنہوں نے اپنے اپنے طور پر امتحانات کے موثر انعقاد میں تعاون کیا ہے۔1