حیدرآباد۔/3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے تحت آج دو پرچہ جات کا امتحان ہوا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل کے مطابق فرسٹ ایئر انٹرمیڈیٹ کے میاتھس پیپر IA ، باٹنی پیپر I اور پولٹیکل سائینس پیپر I کے امتحانات منعقد ہوئے۔ 101398 طلبہ نے رجسٹرڈ کرایا تھا جن میں سے 92696 نے امتحان میں شرکت کی۔ 8702 امیدوار غیر حاضر رہے جن کا فیصد 8.5 ہے۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے آبزرورس نے ناگرکرنول، محبوب نگر، رنگاریڈی، سنگاریڈی، نظام آباد اور بھونگیر اضلاع کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ سیکنڈ ایئر انٹر میڈیٹ کے تحت میاتھس پیپر IIA ، باٹنی IIA اور پولٹیکل سائینس پیپر II کے امتحانات کیلئے 61178 امیدواروں نے رجسٹرڈ کیا تھا جبکہ 55796 نے امتحان میں حصہ لیا۔ 5382 امیدوار غیر حاضر رہے۔ آبزرورس نے مختلف اضلاع کے امتحانی مراکز کا جائزہ لیا۔ دونوں امتحانات میں نقل نویسی کا ایک بھی معاملہ درج نہیں ہوا۔ ر