انٹر نتائج : 2 ناکام طلباء کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 24 اپریل : ( سیاست نیوز ) : انٹر میڈیٹ کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا ۔ سنگاریڈی سے موصولہ اطلاع کے بموجب سکنڈ ایر کے کولور سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ کے سائی تیجا نے امتحان میں ناکام ہونے پر گھر سے قریب درخت سے لٹک کر خود کشی کرلی ۔ وہ سری چیتنیا جونیر کالج مدینہ گوڑہ کا طالب علم تھا ۔ دوسرا واقعہ ضلع کھمم میں پیش آیا ۔ جہاں 17 سالہ وی ویشالی انٹر میڈیٹ فرسٹ ایر کی طالبہ نے امتحان میں فیل ہونے پر گھر میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔