انٹیگریٹڈ ویج نان ویج مارکٹ کے تعمیری کاموں میں تیزی لائی جائے: ایڈیشنل کلکٹر

   


کریم نگر2 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگراوال نے کریم نگر کے کسان نگر بیٹ مارکٹ، کلکٹر کیمپ آفس کے روبرو زیر تعمیر انٹیگریٹڈ ویج اور نان ویج مارکیٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر نے میونسپل اور انجینئرنگ عہدیداروں کو مربوط ویج اور نان ویج مارکٹ کے تعمیراتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ بعد ازاں ایس آر آر کالج اور ڈی مارٹ میں سڑکوں پر سبزیاں فروخت کررہے سبزی فروش سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں سبزیاں سڑکوں پر فروخت کرنے کے بجائے اپنے مقرر کردہ بازاروں میں فروخت کرنے کا مشورہ دیا۔اس پروگرام میں میونسپل کمشنر سیوا ایسلاوت ، میونسپل ڈی ای ای مسعود علی، انجینئرنگ عہدیداروں ودیگر نے شرکت کی۔