انڈر ڈرین کاموں کا سرینواس ریڈی کے ہاتھوں افتتاح

   

محبوب نگر ۔ 2ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لیڈر وہ نہیں ہوتا جو وعدہ کرکے بھاگ جائے۔سچا لیڈر وہ ہے جووژن کے ساتھ آگے بڑھے!آئندہ نسلوں کے مستقبل کے لیے ایک نعمت، کئی سالوں کا انتظار، کئی لیڈروں کے وعدے، ایسے حالات جہاں وعدے تو کیے گئے لیکن وفا نہ ہو سکے۔ایسی بہت سی رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے،محبوب نگر شہر کا مستقل حل فراہم کرنے کے پختہ عزم کے ساتھ آج ہم نے 603 کروڑ روپئے کی لاگت سے UGD انڈر ڈرینج کا کام شروع کیا جارہاہے۔ہماری سوچ مختلف ہے، ہماری خواہش مختلف ہے۔یہ سیاست کے لیے بکواس کرنے کی بات نہیں ہے،یہ عارضی بہتری لانے کی بات نہیںمستقل حل،پائیدار ترقی،انفراسٹرکچر جو آنے والی نسلوں کے لیے کارآمد ہویہ ہمارا وژن ہے! محبوب نگر لوگوں کے لیے جنہوں نے ہمیں جیت دلائی۔ہم نے انتھک محنت کی ہے اورمحبوب نگر حلقہ کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کے پختہ عزم کے سا تھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔اس موقع پر مئیر ممتا سرینواس، ڈپٹی میئر ماریپلی سریندر ریڈی، موڈا چیرمین لکشمن یادو، مارکٹ کمیٹی چیرپرسن بیکاری انیتا، پارٹی قائدین سراج قادری، عظمت علی، کارپوریٹرس، کارکنان بڑی تعداد میں شامل تھے۔