انڈونیشیاء۔ عید الفطر کی طویل تعطیلات نہیں

,

   

جاکارتہ۔مذکورہ انڈونیشیاء حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ وہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران اس سال کویڈ19وباء میں تیزی کے ساتھ اضافہ کے پیش نظر لوگوں کو گھر واپسی کی اجازت نہیں رہے گی‘ ایک منسٹر نے کہایہ بات بتائی ہے۔

جمعہ کے روز ایک بیان میں کوارڈینٹنگ منسٹر برائے ہیومن ڈیولپمنٹ اور لکچر مہادجر ایفاندی نے کہاکہ یہ پالیسی تمام انڈونیشیائی لوگوں کے لئے لاگو ہوگی بشمول خانگی ملازمین اور غیر رسمی ورکرس‘ زنہو نیوز ایجنسی نے یہ خبر دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”(اس پالیسی کے ساتھ) کویڈ19ٹیکہ پروگرام بڑے پیمانے پر ہمارے توقعات کے مطابق نافد کیاجائے گا“۔

ایفاندی نے وضاحت کی کہ ماضی میں بھی طویل تعطیلات کے بعد اس مرض میں اضافہ او راموات کویڈ19کے پھیلنے کی وجہہ سے ہوئی ہے‘ جیسے نئے سال کی تعطیلات کے بعد اسپتالوں میں بسترپر قبضہ کی شرح(بی او آر)میں اضافہ ہوئی تھی۔

درایں اثناء ان طویل تعطیلات کے دوران ہر ماہ میں اموات کا1000 سے 2000معاملات کا اضافہ ہوا ہے‘جو دیگر ماہ میں 50اور900تک تقابل کیاگیاہے۔گھر کو آنے کی تحدیدات مئی6-17تک اثر میں رہیں گے۔

تاہم مذکورہ حکومت ان سے قبل او رمابعد کی تورایخ میں لوگوں پر زوردیاکہ وہ اپنے علاقوں کو نہ چھوڑیں۔

انڈونیشیاء ایک ایسا مسلم ملک ہے جہاں پر شہری مہاجرین عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران گھر واپس ہورہے ہیں۔