انڈونیشیاء میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعدادمیں 318کا اضافہ

,

   

جاکارتہ۔ ملک کے آفتا ت سماوی انتظام کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق انڈونیشیاء کے صوبہ مغربی جاوا میں زلزلے سے ہونے والی تباہی میں اموات کی تعداد 318تک بڑھ گئی ہے جبکہ 14دیگر اب تک لاپتہ ہیں۔ پیرکے روز5.6شدت سے مغربی جاوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

ہفتہ کے روز مزید اٹھ نعشیں نکالی گئیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد318 تک پہنچ گئی ہے‘ ڈپٹی ایمرجنسی ریسپانس برائے قومی آفات سماوی انتظام اور میٹیگیشن ایجنسی فجر ستائیوان کے ایک پریس کانفرنس میں دئے گئے بیان کے حوالے سے زنہو نیوز ایجنسی نے یہ خبر پہنچائی ہے۔

زلزلے سے شدید متاثرہ ہونے والے علاقے میں ایک سائیان جور ضلع بھی شامل ہے جہاں پر 7729لوگ زلزلے میں زخمی ہوئے ہیں‘ 580047مکانات تباہ ہوگئے اور ستائیوان کے مطابق 73693سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔

صوبہ مغربی جاوا کے تلاشی او ربچاؤ کاموں کے ترجمان جوشوا بنجارنہور نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ بارش کی وجہہ سے تلاشی مہم کے کاموں میں رکاوٹ ہورہی ہے۔

ملک کے موسم موسمیات اورجیالوجیات و میٹرولوجی کے مطابق اگلے تین دنوں تک مذکورہ ضلع میں بارش متوقع ہے۔