انڈونیشیاء میں 4.5شدت کا زلزلہ

,

   

حال ہی میں درالحکومت پاپوا صوہ میں 501شدت کے زلزلے کے بعد کم ازکم چا رلوگوں کی موت ہوئی تھی۔
پاپوا۔امریکی جیالوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے بموجب انڈونیشیاء کے شمالی ساحلی پاپوا کے قریب میں 4.5شدت سے ایک زلزلہ پیش آیا ہے۔

یو ایس جی ایس کے بموجب انڈونیشیا کے پاپوا میں (یو ٹی سی)10:43:51پر 44.1کے ایم گہرائی کا ایک زلزلہ آیاہے جس کا عرض البلد اور طول البلد بالترتیب 1.594ڈگری ایس اور 134.193ڈگری ای تھا۔

انڈونیشیاکا سب سے مشرقی صوبہ پاپوا ہے یہ نیو گیای کے نصب مغربی اور کئی دوسرے جزائرکو گھیرے ہوئے ہے۔کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزیدتفصیلا ت کا انتظار ہے۔جاکارتہ پوسٹ کی خبر ہے کہ حال ہی میں درالحکومت پاپوا صوہ میں 501شدت کے زلزلے کے بعد کم ازکم چا رلوگوں کی موت ہوئی تھی۔

امریکی جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ”مذکورہ 5.1شدت کا زلزلہ (جی ایم ٹی0628)دوپہر 1.28کو آیا جس کا زمین پر جنوبی مغربی جیاپور شہر پر 22کیلو میٹر کی گہرائی پر تھا“۔

واقعہ کے متعلق بات کرتے ہوئے اسیپ خالد جیاپورا ڈیزائسٹر میٹگیشن ایجنسی سربراہ نے ایک پریس ریلیز میں کہاکہ ایک کیفے تباہ ہوکر سمندر میں گر گئی ہے جس کے نتیجے میں چا ر لوگوں کی موت ہوئی۔ اسیپ نے ایک بیان میں کہاکہ چاروں متوفی زلزلے کے وقت ایک کیفے میں تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ زلزلے کے جھٹکے دو سے تین منٹ تک محسوس کئے گئے‘ جس سے رہائشیوں میں خوف او رہراس پھیل گیا۔