زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں
جاکارتا۔منگل کی ابتدائی ساعتوں میں وسطی انڈونیشیاء کے جنوبی کالی مانتن صوبہ میں 7.4کی شدت سے زلزلے پیش آیاہے ملک کی میٹرو لوجی‘ موسمیات اور جیوفزیکس ایجنسی کا کہنا ہے اس سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق ایجنسی نے خبر دی ہے کہ منگل کے روز صبح2:55جاکارتہ کا وقت(1955جی ایم ٹی پیر)کے روز زلزلہ پیش آیا جس کا مرکزتنہا بامبو کے جنوبی مشرق میں 180کیلومیٹر پر تھااورگہرائی سمندری تہہ میں 10کیلو میٹر پر تھی۔
اس نے مزیدکہاکہ زلزلوں سے دیو ہیکل لہریں متحرک نہیں ہوئی ہیں۔