انڈونیشیا میں تودے گرنے سے چار ہلاک

   

جکارتہ،20فروری (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں جمعرات کو ایک مکان کے تودوں کی زد میں آنے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔قومی آفات انتظامیہ ایجنسی کے ترجمان آگس ویبووؤ نے بتایا کہ بیگورضلع کے سیبولانگ گاؤں میں شدید بارش کی وجہ سے تودے گرنے کی زد میں ایک مکان آگیا جو بری طرح تباہ ہوگیا۔بچاؤاہلکاروں نے اس مکان کے ملبے سے چار نعشیں برآْمد کی ہیں۔متاثرہ علاقے میں فوج،پولیس اہلکار،فائربریگیڈ اہلکار اور مقامی لوگ بچاؤ کام اور لوگوں سے مکانات خالی کروا کر انہیں محفوظ مقامات پر پہنچا رہے ہیں۔زخمیوں کو قریبی ہاسپٹلس میں داخل کرایاجارہا ہے ۔